Sign In

Best Treks in Skardu & Gilgit Baltistan

Skardu

Plan your Trip

اسکردو سے آگے جہاں شگر کو روڈ جاتی ھے اور شگر سے اسکولے اور پھر سنو لیک اور کےٹو کنکورڈیا تک.وہیں اسکردو سے آگے روڈ خپلو تک جاتی ہے جہاں خوبصورت خپلو پیلیس اور چقچن مسجد ہیں.اسی خپلو سے آگے ہوشے وادی کو روڈ جاتی ھے جہاں سے دنیا کے خوبصورت ترین ٹریکس نکلتے ہیں. یہ تین دن سے لے کر چھ دن تک کے ہیں.ہمارے پیج پر وارث بالتی نے جو مشابرم بیس کیمپ اور وادی گوندوگوتو کا جو ٹریک دیا ھے وہ بہترین ھے.کوسٹ بھی بہت مناسب ھے.اس کے ساتھ اگر آپ خود سے کرنا چاہیں تو چھ دن کا کھانا پینے کا سامان کیمپ لے کر ہوشے پہنچ جائیں.وہیں سے پورٹر لیں اور گھومیئے اس دلکش وادی کی پر ہیبت ٹریکس پر. ہوشے میں حسن بھائ ہیں جو ایک چھوٹے سے ہوٹل کو چلاتے ہیں اور بہترین گائیڈ بھی ہیں.کک بھی بہت زبردست ہیں.آپ ان کی مدد سے بھی ٹریکس کر سکتے ہیں. ہوشے سے کچھ ٹریکس ایسے ہیں جہاں سے کے ٹو نظر آتا ھے.دیوسائ پر ہی تین دن کا ٹریک ھے برجی لاء کا , وہاں سے بھی کے ٹو نظر آتا ھے. .اس کے لئیے اگر آپ دلچسپی رکھتے ہوں تو کون گائیڈ ھو اس کا پتہ دیا جا سکتا ھے.ہراموش ویلی کا حسین ٹریک جو اسکردو کے راستے سسی سے جاتا ھے.4 دن کا ٹریک ھے.گایڈ کا پتہ کیا جا سکتا ھے.راکاپوشی بیس کیمپ تغافری تین دن کا ٹریکموسی کا مصلہ چار دن کا ٹریک مکڑا پیک تین دن شوگران سےچچ پاس رما استور 4 دن کا ٹریکترشنگ ویلی روپل فیس آف نانگا پربت.یہاں سے مازینو پاس کیا جا سکتا ھے.جانا اور واپس آ جانا.پاس کراسنگ بہت ٹیکنیکل ھے.ہرلکگوفر بیس کیمپ روپل فیس اور ٹاپ میدان لاتابو , دو دن کی ٹریکنگ اور پنڈی ٹو پنڈی سات دن

About Author

Faryal Usman Khan

Faryal Usman Khan